QR codeQR code

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور اقوام متحدہ کی خاموشی

یمن کے سابق صدر کا اقوام متحدہ پر الزام

19 Feb 2017 گھنٹہ 15:20

اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے


رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے اپنے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن پر اقوام متحدہ اور دنیا کے تمام ملکوں کے سامنے جارحانہ حملہ کیا گیا ہے اور اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے نے سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے اس لئے یمن پر سعودی عرب کے جنگی جرائم میں اقوام متحدہ بھی شریک سمجھی جاتی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ضمیر فروشوں نے نہ صرف خود کو فروخت کر دیا بلکہ اپنے ملکوں کو بھی دشمن کے حوالے کر دیا اور وہ یمن پر وحشیانہ جارحیت اور اس ملک میں عورتوں، بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کے قتل عام میں جارح ممالک کا بھرپور ساتھ دیتے رہے ہیں اس لئے وہ بھی یمن پر جنگی جرائم میں شریک سمجھے جاتے ہیں۔

علی عبداللہ صالح نے کہا کہ صنعا میں ایک بڑے ہال پر حملہ، کہ جس میں ایک سو چالیس سے زائد افراد شہید اور چھے سو دیگر زخمی ہوئے، اور اسی طرح کے دیگر قتل عام، کہ جن سے انسان کا سر شرم سے جھک جائے نیز صنعا کے ارحب علاقے میں مجلس عزا پر حالیہ جارحانہ حملہ، یمنی قوم کے خلاف جنگی جرائم کا واضح نمونہ ہے۔

 
 
 
 
 


خبر کا کوڈ: 260620

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/260620/یمن-پر-سعودی-عرب-کی-جارحیت-اور-اقوام-متحدہ-خاموشی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com