QR codeQR code

ایام فاطمیہ کا آغاز

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت

11 Feb 2017 گھنٹہ 16:52

مقدس روضوں کی فضا اہلبیت اطہار (ع) کے شیدائیوں کی آہ و بکا کی آوازوں سے گونج رہی ہے


ایک روایت کے مطابق پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر، بی بی دوعالم حضرت سیدہ (س) کا یوم شہادت 13 جمادی الاول ہے۔ اسی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے  بڑے شہروں خاص طور سے مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں ہر طرف مجالس عزا اور ماتم و سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔

مشہد المقدس میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا (ع) اور قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے روضوں میں عزاداروں کا جم غفیر ہے جہاں اہلبیت اطہار (ع) کے عقیدتمندوں کی جانب سے اشکبار آنکھوں سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے پرسہ دیا جا رہا ہے۔

مقدس روضوں کی فضا اہلبیت اطہار (ع) کے شیدائیوں کی آہ و بکا کی آوازوں سے گونج رہی ہے۔ سوگواروں و عزاداروں کی جانب سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا (س) کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر، شہزادی کونین، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجمع جہانی تقریب ، اہلبیت اطہار (ع) کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں بادل مغموم تعزیت پیش کرتا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 259803

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/259803/ایام-فاطمیہ-کا-آغاز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com