QR codeQR code

رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام،اسلامی طلبایونین کے نام

اپنے قول و فعل سے راہ خدا کے پیرؤوں پر اپنے اثرات کو بڑھائیے-رہبرانقلاب

21 Jan 2017 گھنٹہ 14:28

ہرایک کو اسلام کی صحیح معرفت اور صراط مستقیم کا بابرکت سرچشمہ ہونا چاہئے-رہبرانقلاب


رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں موجود طلبا کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ حقیقی اسلام کے سربلند پرچم کے ساتھ کفر اور استکباری محاذ  کی  جنگ میں اسلام کا دفاع ، سب کا فرض ہے - 

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعے کو جاری ہونے والے اپنے اس پیغام میں فرمایا کہ آپ عزیزوں سے علمی ، دینی اور اخلاقی تربیت سے زیادہ کی توقع ہے اور وہ توقع یہ ہے کہ آپ اپنے ارد گرد کے ماحول پراثرانداز ہوں اور اپنے قول و فعل سے راہ خدا کے پیرؤوں پر اپنے اثرات کو بڑھائیے-

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک نوجوان اور طالبعلم ، ایک مضبوط پیشرو کی مانند ، بلند اہداف تک پہنچنے میں انسان کی مدد کرتا ہے فرمایا کہ آپ حضرات ان خصوصیات کے ساتھ ہی ، اسلامی تنظیموں کے موثر نظام میں بھی موجود ہیں- 

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہرایک کو اسلام کی صحیح معرفت اور صراط مستقیم کا بابرکت سرچشمہ ہونا چاہئے-


خبر کا کوڈ: 257708

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/257708/رہبر-انقلاب-اسلامی-کا-پیغام-طلبایونین-کے-نام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com