QR codeQR code

بحرینی بچے سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کی بجائےآل خلیفہ کی جیلوں میں قید ہیں

30 Mar 2014 گھنٹہ 23:21

بحرینی سرگرم اراکین نے دو بحرینی نوجوانوں کی گرفتاری کے سلسلے میں اپنی سائٹس پر تحریرکیا ہے کہ اس ملک کے بچے سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کی بجائے آل خلیفہ کی جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔


 تقریب خبررساں ایجنسی نے وکالۃ الانباء ایشیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرینی حکام کی جانب سے ۱۳سالہ قاسم محمد اور۱۲سالہ احمد محمد کی گرفتاری کے بعد اس ملک کے اٹارنی جنرل نے گزشتہ روز اپنے ایک حکم کے تحت ان دونوجوانوں کی قید میں ایک ہفتے کا اوراضافہ کردیا ہے۔
بحرین کے اٹارنی جنرل کے اس فیصلے کے بعد اس ملک کے لوگوں میں غم وغصہ کی لہرپائی جاتی ہے اورانہوں نے اپنے ذرائع ابلاغ کے ذریعے پیغامات بھیج کر بچوں کے حقو ق کی بین الاقوامی آرگنائزیشنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دونوجوانوں کے مسئلے کا جائزہ لیں، کیونکہ ان میں تشویش پائی جاتی ہے کہ بحرین کی جیلوں میں قیددیگرقیدیوں کی طرح ان دو نوجوانوں کوبھی آزارواذیتیں پہنچائی جائیں۔
قابل ذکرہے کہ ۱۳سالہ قاسم محمد اور۱۲سالہ احمد محمد کو مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں گرفتارکیا گیا تھا۔
یادرہے کہ بین الاقوامی قوانین کی بنا پرسیاسی دلائل اوروجوہات کی بنا پر چھوٹی عمرکے بچوں اورنوجوانوں کو قید کرنے کی اجازت نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 155448

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/155448/بحرینی-بچے-سکولوں-میں-تعلیم-حاصل-کرنے-کی-بجائےا-ل-خلیفہ-جیلوں-قید-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com