QR codeQR code

ایمنیسٹی انٹر نیشنل :

آل خلیفہ حکومت بچوں کو فوری طور پر رہا کرے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 4 Jan 2014 گھنٹہ 12:13

ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے ایک بیان میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے گرفتار کئے جانے والے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرے۔


تقریب نیوز (تنا): ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے ایک بیان میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے گرفتار کئے جانے والے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرے۔ اس عالمی تنظیم نے آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں قیدیوں خاصطور سے بچوں اور نوجوانوں کی ایذا رسانی کی مکمل تحقیقات کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے گذشتہ دو برسوں کے دوران تیرہ برس تک کے بچوں کو گرفتار کرکے انھیں شنکجے دیئے ہیں اور حکومت بحرین کا یہ اقدام تشویشناک ہے۔

اس عالمی تنظیم کے مطابق اس وقت بھی المحرق جزیرے کی جیل میں سولہ سے اٹھارہ برس کے، کم از کم ایک سو دس نوجوان قید ہیں جنکا کوئی جرم تک ثابت نہیں ہوا ہے جبکہ بحرین کی جیلوں میں کوئی دو ہزار بے گناہ عام شہری قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں جنھیں اپنے بارے میں انصاف کا انتظار ہے۔

ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ بحرین کی حکومت کی جانب سے اپنے مخالفین کے خلاف تشدد و طاقت کا استعمال، ایسی حالت میں کیا جارہا ہے جبکہ اس نے اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنوینشن پر دستخط کئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں چودہ جنوری سنہ دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے جہاں کے عوام اپنے ملک میں جمہوریت و انصاف اور اصلاحات کا منطقی مطالبہ کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 149487

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/149487/آل-خلیفہ-حکومت-بچوں-کو-فوری-طور-پر-رہا-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com