QR codeQR code

آرمین طہماسبی راد :

ایران کے سائنس دانوں کی ایک اور کامیابی

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 4 Jan 2014 گھنٹہ 11:42

اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنس دانوں نے خلیوں کی الیکٹریکل خصوصیت کی بدولت جگر کے خلیوں کو لیباریٹری میں تین ہفتے تک زندہ رکھنے اور انہیں کلچر کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق جگر کے خلیوں کے کلچر کے پروجیکٹ کے سربراہ آرمین طہماسبی راد نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں نے سلولار یا ٹشیو انجینیرنگ کے ذریعے متعدد بیماریوں کا علاج تلاش کرنا شروع کردیا ہے اور اس روش میں جگر کے خلیوں پر ٹشیو انجینیرنگ کے ساتھ ساتھ خلیوں کی برقی توانائیوں سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی خلیے بدن سے باہر چار دنوں سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتے لیکن ہم نے اپنے تجربات میں جگر کے خلیوں کو اکیس دنوں تک لیباریٹری میں زندہ رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان کا کلچر بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسٹم سلز ٹکنالوجی میں دنیا کے دس پیشرفتہ ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 149484

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/149484/ایران-کے-سائنس-دانوں-کی-ایک-اور-کامیابی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com