QR codeQR code

تہران :

جوان اور جدید اسلامی تمدن عالمی کانفرنس کا انعقاد

تنا (TNA) برصغیر بیورو

ریڈیو تہران , 31 Oct 2013 گھنٹہ 9:51

اہلیبیت عصمت و طہارت، جوان اور جدید اسلامی تمدن کے موضوع پر تہران میں عالمی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔


تقریب نیوز (تنا): اہلیبیت عصمت و طہارت، جوان اور جدید اسلامی تمدن کے موضوع پر تہران میں عالمی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق اس عالمی کانفرنس میں تیس مختلف ممالک کے ادارے اور تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

آستان قدس رضوی کے جوانوں کے ادارے کے سربراہ رضا خوراکیان نے اس عالمی کانفرنس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس دو روزہ کانفرنس میں تیس ممالک کی تین سو دس تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

کانفرنس کے منتظمین نے مزید بتایا ہے کہ اس کانفرنس میں دینی تعلیمات کی تبلیغ میں کامیابی، اسلامی بیداری، موثر اور کامیاب تنظیموں کے تنظیمی ڈھانچوں جیسے موضوعات نیز زیارت کے ذریعے اہلیبیت علیہم السلام کی معرفت جیسے موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 144389

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/144389/جوان-اور-جدید-اسلامی-تمدن-عالمی-کانفرنس-کا-انعقاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com