QR codeQR code

مقبوضہ بیت المقدس :

فلسطینی اگلے بدھ کو مسجد اقصٰی کی حفاظت کے لئے آئیں: رائد صلاح

تنا (TNA) برصغیر بیورو

مرکز اطلاعات فلسطین , 29 Aug 2013 گھنٹہ 15:00

شیخ رائد صلاح نے بیت المقدس اور گرین لائن کے علاقوں کے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگلے بدھ کو مسجد اقصیٰ کی جانب مارچ کریں۔ اس کال کا مقصد اس دن یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر اجتماعی دھاوے کے اعلان پر اس کا دفاع کرنا ہے۔


تقریب نیوز (تنا): شیخ رائد صلاح نے بیت المقدس اور گرین لائن کے علاقوں کے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگلے بدھ کو مسجد اقصیٰ کی جانب مارچ کریں۔ اس کال کا مقصد اس دن یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر اجتماعی دھاوے کے اعلان پر اس کا دفاع کرنا ہے۔

1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے یہ بات حیفہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں کفر قرہ میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہی تھی۔

شیخ صلاح نے کہا،"آج سے کچھ ہی دن پہلے 21 اگست کو ہم نے مسجد اقصیٰ پر حملے کی برسی منائی تھی اور ہمیں معلوم ہے کہ اس حملے کے مجرم جس کو مسجد اقصٰی کو جلانے کی ذمہ داری دی گئی تھی اس کا نام مائیکل ڈینس روحان ہے مگر جب ہم نے اس معاملے کی تفتیش کی تو ہمیں یہ معلوم ہوا کہ اس جرم کے پیچھے قابض صیہونی حکام کا ہاتھ ہے جن کا ارادہ تھا کہ وہ مسجد اقصیٰ کو آگ لگا کر اس کا نام و نشان مٹا دیں گے۔"

شیخ صلاح نے فلسطینیوں کو خبردار کیا کہ قابض اسرائیلی حکام آنے والے دنوں میں مسجد اقصٰی پر بڑے دھاوؤں کی تیاری کررہی ہے۔ انہوں نے تمام فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اگلے بدھ کے روز مسجد اقصٰی کے دفاع کی خاطر آجائیں تاکہ مسجد کی بے حرمتی ہونے سے روکا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 139302

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/139302/فلسطینی-اگلے-بدھ-کو-مسجد-اقص-ی-کی-حفاظت-کے-لئے-آئیں-رائد-صلاح

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com