QR codeQR code

پاکستان افغانستان میں پائدار امن کے سلسلے میں کردار ادا کرے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے

3 Dec 2018 گھنٹہ 19:01

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہیں افغانستان میں پائدار امن کے سلسلے میں کردار ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہیں افغانستان میں پائدار امن کے سلسلے میں کردار ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہیں افغانستان میں پائدار امن کے سلسلے میں کردار ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔اس بات کا انکشاف وزیراعظم عمران خان نے پیر کو بعض ٹی وی اینکرز کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا خط انہیں آج صبح ہی موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے مسئلہ افغانستان کے حل میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نےبتایا کہ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 382786

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382786/پاکستان-افغانستان-میں-پائدار-امن-کے-سلسلے-کردار-ادا-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com