QR codeQR code

امریکی بحریہ کے کمانڈر کی پر اسرار موت

وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی بحرین کے دارالحکومت منامہ میں متعین تھے

3 Dec 2018 گھنٹہ 14:10

مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے آپریشنز کی قیادت کرنے والے وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی بحرین کے ایک فوجی اڈے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔


مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے آپریشنز کی قیادت کرنے والے وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی بحرین کے ایک فوجی اڈے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی بحرین کے دارالحکومت منامہ میں متعین تھے۔جہاں ایک فوجی اڈے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اسکاٹ اسٹرنی کی موت کیسے ہوئی تاہم نیول کرمنل انویسٹی گیشن سروس اور بحرین کی وزارت داخلہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ امریکی دفاعی حکام نے وائس ایڈمرل کی موت کے حوالے سے خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا ہےتاہم تحقیقات کے بعد موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بحرین کے عوام کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ امریکی مدد و حمایت سے بحرینی عوام کی جاری پرامن تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسی لئے اس ملک کے عوام آل خلیفہ کی حکومت اور امریکہ کے مخالف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 382653

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/382653/امریکی-بحریہ-کے-کمانڈر-کی-پر-اسرار-موت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com