QR codeQR code

وائٹ ہاؤس نے خاشقجی قتل کیس میں ایک اور رکاوٹ کھڑی کردی

خاشقجی کے قتل کیس کے بارے میں امریکی سینیٹ کو جواب دینے سے روک دیا

29 Nov 2018 گھنٹہ 12:57

وائٹ ہاؤس نے سی آئی اے کی سربراہ ہسپل کو بدھ کے روز مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس پر امریکی سینیٹ کے ساتھ تشکیل پانے والے اجلاس میں شرکت کرنے سے روک دیا۔


وائٹ ہاؤس نے سی آئی اے کے سربراہ کو مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کے بارے میں امریکی سینیٹ کو جواب دینے سے روک دیا۔

وائٹ ہاؤس نے سی آئی اے کی سربراہ ہسپل کو بدھ کے روز مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس پر امریکی سینیٹ کے ساتھ تشکیل پانے والے اجلاس میں شرکت کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق اعلان کیا گیا کہ امریکی وزرائے خارجہ اور دفاع، سینیٹ کے ساتھ تشکیل پانے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سی آئی اے کی سربراہ گینا ہسپل، ایسے اعلی امریکی عہدیدار ہیں جنھوں نے خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور گذشتہ دو ماہ کے دوران ترکی کا دورہ اور مختلف ترک حکام سے ملاقاتیں کر کے اس قتل کیس سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں۔

اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ ہسپل نے اس قتل کے بارے میں اہم دستاویز کی حیثیت سے موجود وہ آڈیو ریکارڈ فائل بھی سنی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس قتل کا حکم سعودی ولیعہد بن سلمان نے دیا ہے۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے سینیٹ کے اجلاس میں ہسپل کی عدم موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے کردار کی تردید کی ہے تاہم اجلاس میں ہسپل کی عدم شرکت کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 381599

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381599/وائٹ-ہاؤس-نے-خاشقجی-قتل-کیس-میں-ایک-اور-رکاوٹ-کھڑی-کردی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com