QR codeQR code

صہیونی حکومت کی وجہ سے عالم اسلام تفرقے کا شکار ہے

صہیونی حکومت عالم اسلام بالخصوص علاقائی ممالک کے درمیان تفرقے کی اصل جڑ ہے

27 Nov 2018 گھنٹہ 19:39

اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام کی وحدت کا حامی ہے جبکہ ہماری نظر میں صہیونیوں کی وجہ سے عالم اسلام تفرقے کا شکار ہے.


اعلی ایرانی سفارتکار اور سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی حکومت عالم اسلام بالخصوص علاقائی ممالک کے درمیان تفرقے کی اصل جڑ ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے اردن کے سابق وزیراعظم طاہر المصری کے ساتھ  ہونے والی ملاقات کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام کی وحدت کا حامی ہے جبکہ ہماری نظر میں صہیونیوں کی وجہ سے عالم اسلام تفرقے کا شکار ہے.انہوں نے اس ملاقات کے دوران شام و عراق میں ایران کی موجودگی اور علاقائی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران ان ممالک کی درخواست پر انھیں تکفیری دہشتگردوں اور داعش کے  خلاف فوجی مشاورہ دے رہا ہے۔

اس ملاقات میں اردن کے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن عالم اسلام کی موجودہ صورتحال بالخصوص ایران کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کا غلط فائدہ اٹھا کر ایران فوبیا کو ہوا دے رہا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ آج مسئلہ فلسطین کو بڑی اہمیت حاصل ہے جس پر اسلامی ممالک کو زیادہ توجہ دینی چاہئے.


خبر کا کوڈ: 381282

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/381282/صہیونی-حکومت-کی-وجہ-سے-عالم-اسلام-تفرقے-کا-شکار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com