QR codeQR code

ایران 12 منٹ سے کم میں مشرق وسطی کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے

12 Oct 2018 گھنٹہ 11:48

ایران اپنی سلامتی کو خطرے میں دیکھے تو وہ ان خطرات کا سرحدوں سے باہر جواب دینے کے لئے ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا.


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ شام اور عراق کی جنگ کے بعد مزاحمتی محاذ مزید طاقتور ہوا ہے اور مزاحمتی محاذ کے حوالے سے کسی بھی طور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے یمنی نیوز چینل المسیرہ کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ خیال کہ ان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ایران کمزور ہوا ہے، غلط ہے۔

میجر جنرل محمد علی جعفری نےکہا کہ ٹرمپ کے بقول اگر ماضی میں ایران 12 منٹ میں مشرق وسطی کے دفاع کی صلاحیت رکھتا تھا آج اس مدت میں مزید کمی آئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران اپنی سلامتی کو خطرے میں دیکھے تو وہ ان خطرات کا سرحدوں سے باہر جواب دینے کے لئے ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا.

 ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نےامریکی پابندیوں سے متعلق کہا کہ یہ پابندیاں معمول کی بات ہیں اور ہم اس کے عادی ہیں. اور ایران قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک جو بہت قریب ہے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 367591

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/367591/ایران-12-منٹ-سے-کم-میں-مشرق-وسطی-کے-دفاع-کی-صلاحیت-رکھتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com