QR codeQR code

طالبان نے حملہ کرکے پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا

طالبان نے صوبے میدان واردک میں حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا

8 Oct 2018 گھنٹہ 18:06

طالبان نے تحصیل سعید آباد پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں ان کو ناکامی ہوئی تاہم حملے میں پولیس چیف سمیت ان کے 17 گارڈ ہلاک جبکہ 7 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔


افغانستان میں طالبان نے صوبے میدان واردک میں حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے صوبے میدان واردک میں حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ڈپٹی ترجمان کے مطابق طالبان نے تحصیل سعید آباد پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں ان کو ناکامی ہوئی تاہم حملے میں پولیس چیف سمیت ان کے 17 گارڈ ہلاک جبکہ 7 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے ہائی وے شاہراہ کے پل کو تباہ کرکے گاڑیوں کے لیے آمد و رفت کا زمینی راستہ بند کردیا جس کے بعد دارالحکومت سے دیگر تینوں صوبوں کا راستہ منقطع ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 366302

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/366302/طالبان-نے-حملہ-کرکے-پولیس-چیف-سمیت-17-اہلکاروں-کو-ہلاک-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com