QR codeQR code

نیپال ہندوستان کے ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ نہیں لے گا

نیپال نے ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت سے انکار کردیا

11 Sep 2018 گھنٹہ 11:30

ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت سے انکار کردیا۔ شرکت نہ کرنے کا اعلان گذشتہ روز نیپال کے وزیراعظم کے پی اولی کے مشیر ذرائع ابلاغ کن دان آرائل نے ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا


نیپال نے ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت سے انکار کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال نے ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت سے انکار کردیا۔ شرکت نہ کرنے کا اعلان گذشتہ روز نیپال کے وزیراعظم کے پی اولی کے مشیر ذرائع ابلاغ کن دان آرائل نے ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیپال کی حکومت کا سرکاری فیصلہ ہے۔

ہندوستان نے یہ مشقیں خلیج بنگال منصوبہ برائے کثیر الملکی ٹیکنیکی و اقتصادی تعاون(بمس ٹیک)کے نام سے شروع کرنے کا پروگرام بنایا تھا جن میں ہندوستان،نیپال،بنگلہ دیش،بھوٹان،سری لنکا، میانمر اور تھائی لینڈ شامل تھے۔ مشقیں گذشتہ روز شروع ہوئی تھیں جو16ستمبر تک جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 357812

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/357812/نیپال-ہندوستان-کے-ساتھ-فوجی-مشقوں-میں-حصہ-نہیں-لے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com