QR codeQR code

شمالی کوریا یوم آزادی بیلسٹک میزائلوں کی نمایش نہں کی گئی

شمالی کوریا میں 9 ستمبر کو 70 ویں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا

10 Sep 2018 گھنٹہ 14:52

شمالی کوریا میں 9 ستمبر کو 70 ویں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا تاہم سرکاری تقریب میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش سے گریز کیا گیا۔


شمالی کوریا میں 9 ستمبر کو 70 ویں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا تاہم سرکاری تقریب میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش سے گریز کیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں 9 ستمبر کو 70 ویں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا تاہم سرکاری تقریب میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش سے گریز کیا گیا۔ شمالی کوریا کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہزاروں دستوں کی جانب سے شان دار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسلحہ اور ٹینک بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ آزادی کی تقریب میں میزائل بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے لیکن اس مرتبہ شارٹ رینج میزائل تھے جن میں کم سونگ تھری اینٹی شپ کروز میزائل اور دیگر شامل تھے۔ شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ برس 'ہواسونگ – 14' اور 'ہوا سونگ – 15' نامی بین البراعظمی میزائلوں کی آزمائش کی گئی تھی لیکن اس سال انہیں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی اعلیٰ ترین 7 رکنی کمیٹی شمالی کوریا کے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پیانگ یانگ پہنچی تھی۔


خبر کا کوڈ: 357576

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/357576/شمالی-کوریا-یوم-آزادی-بیلسٹک-میزائلوں-کی-نمایش-نہں-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com