QR codeQR code

سعودی جنگ کی مذمت میں صنعا میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ

سعودی عرب کی مسلط کردہ اقتصادی جنگ کی مذمت میں صنعا میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا

9 Sep 2018 گھنٹہ 15:27

یمنی مظاہرین نے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے بارہ لاکھ کارکنوں کی تنخواہوں کو ادا کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرے اس لئے کہ تنخواہیں ادا نہ کئے جانے سے یمن کے اقتصادی اور رفاہی شعبوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔


یمنی عوام نے سعودی عرب کی جارحیت اور یمن کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ اقتصادی جنگ کی مذمت میں صنعا میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔

المسیرہ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی مظاہرین نے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے بارہ لاکھ کارکنوں کی تنخواہوں کو ادا کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرے اس لئے کہ تنخواہیں ادا نہ کئے جانے سے یمن کے اقتصادی اور رفاہی شعبوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

اس بیان میں اسی طرح یمنی قوم کے ان اموال کو واپس کرنے پر یمن کی مستعفی حکومت کے سربراہ منصور ہادی کو مجبور کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو جارح ملکوں خاص طور سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ہاتھوں تباہ ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 357236

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/357236/سعودی-جنگ-کی-مذمت-میں-صنعا-وسیع-پیمانے-پر-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com