QR codeQR code

پاکستانی نوجوان کا قاتل ابھی تک سفارتخانے میں پناہ لئے ہوئے ہے،

امریکی سفارتخانہ دونوں ملکوں کے درمیان ڈپلومیسی پر توجہ دے،

13 Apr 2018 گھنٹہ 14:53

راولپنڈی اسلام آباد میں پاکستانی نوجوان کی امریکی فوجی اتاشی کی کار کی ٹکر پر قوم میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، ابھی تک ملزم جوزف کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا


عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ لاہور میں مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ دونوں ملکوں کے درمیان ڈپلومیسی پر توجہ دے، دہشتگردوں اور قاتلوں کو پناہ دینا بین الاقوامی قوانین کیخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں پاکستانی نوجوان کی امریکی فوجی اتاشی کی کار کی ٹکر پر قوم میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، ابھی تک ملزم جوزف کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور وہ امریکی سفارتخانے میں پناہ لئے ہوئے ہے، حالانکہ قاتل کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور عدالتی کٹہرے میں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوان کا قاتل ابھی تک سفارتخانے میں پناہ لئے ہوئے ہے، امریکی سفارتخانہ دہشتگردوں اور قاتلوں کو پناہ دینے کی بجائے، پاکستان کے قوانین کی پابندی کرے، جیسے وہ اپنے لئے چاہتا ہے، پہلے ریمنڈ ڈیوس نے پاکستانیوں کو قتل کیا، اب جوزف کی جانب سے ایک پاکستانی  کےقتل کے بعد اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک کے شہریوں کو کیا اہمیت دیتا ہے، اس کی نظر میں دوسرے ممالک کے شہری تو انسان ہی نہیں اور نہ ہی وہ انسانی حقوق کی پاسداری اور آئین کی پاسداری کو ضروری سمجھتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے مطالبہ کیا کہ امریکہ سفارتی آداب اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور حکومت پاکستان بھی اس قاتل کیخلاف ضابطہ فوجداری کا مقدمہ درج کرکے اس کیخلاف عدالتی کارروائی کرے اور قانون کے مطابق سزا دے۔


خبر کا کوڈ: 324449

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/324449/پاکستانی-نوجوان-کا-قاتل-ابھی-تک-سفارتخانے-میں-پناہ-لئے-ہوئے-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com