QR codeQR code

کراچی میں ایرانی فوڈ کے رنگا رنگ میلے کا انعقاد

فیسٹیول میں ایرانی روایات بالخصوص نوروز کے ہف سین دسترخوان پر روشنی ڈالی گئی.

10 Apr 2018 گھنٹہ 22:56

پاکستان کے جنوبی شہر 'کراچی' میں ایرانی قونصلٹ جنرل کے زیر اہتمام ایرانی فوڈ کا رنگا رنگ میلہ


پاکستان کے جنوبی شہر 'کراچی' میں ایرانی قونصلٹ جنرل کے زیر اہتمام ایرانی فوڈ کے رنگا رنگ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کی خوراکی اشیاء توجہ کا مرکز بنی رہیں.

تفصیلات کے مطابق، نئے ایرانی سال کے موقع پر ملکی ثقافت اور روائت کو اُجاگر کرنے کے مقصد سے ایرانی خواتین کی خصوصی شرکت سے فوڈ میلے کا اہتمام کیا گیا.

اس موقع پر کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل کی بیگم اور صوبائی حکومت کے اعلی حکام کی بیگمات بالخصوص صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کی بیگم، غیرملکی سفارتکاروں کی بیگمات، سماجی اور ثقافتی شخصیات اور کراچی میں مقیم ایرانی شہریوں نے شرکت کی.

اس فیسٹیول میں ایرانی روایات بالخصوص نوروز کے موقع پر بچھائے جانے والے ہف سین دسترخوان پر روشنی ڈالی گئی.

تقریب کے شرکاء کو ایران کی 30 مشہور کھانے پینے کی اشیا بالخصوص روائتی کھانوں متعارف کرایا گیا.


خبر کا کوڈ: 323864

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/323864/کراچی-میں-ایرانی-فوڈ-کے-رنگا-رنگ-میلے-کا-انعقاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com