QR codeQR code

امریکہ: شہر راکفورڈ میں ایک بس میں فائرنگ

امریکہ میں آدھی کے قریب آبادی کے پاس مختلف طرح کے ہتھیار موجود ہیں۔

8 Apr 2018 گھنٹہ 21:30

امریکی ریاست ایلی نوائے کے شہر راکفورڈ میں ایک بس میں فائرنگ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔


امریکی ریاست ایلی نوائے کے شہر راکفورڈ میں ایک بس میں فائرنگ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق راکفوڈ سٹی میں ایک شخص نے بس میں سوار دوسرے مسافروں پرگولیاں چلادیں جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

سٹی پولیس چیف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

واقعے کی وجوہات کے بارے میں بھی پولیس نے تاحال کچھ نہیں بتایا۔امریکہ میں ہر سال ہزاروں لوگ فائرنگ کے واقعات میں مارے جاتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں آدھی کے قریب آبادی کے پاس مختلف طرح کے ہتھیار موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 323382

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/323382/امریکہ-شہر-راکفورڈ-میں-ایک-بس-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com