QR codeQR code

پاکستانی یونیورسٹی میں فارسی شعبے کے قیام کا فیصلہ

اسلامیہ کالج میں فارسی شعبے کے قیام کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے

8 Apr 2018 گھنٹہ 2:46

پاکستانی صوبے خیبرپختونخواہ کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں فارسی شعبے کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے


پاکستانی صوبے خیبرپختونخواہ کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں فارسی شعبے کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، یہ فیصلہ پشاور میں واقع ایرانی خارجہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل عباس فاموری اور اسلامیہ کالج پشاور کے سربراہ ایڈشنل وائس چانسلر نوشاد خان کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا.

اس ملاقات میں کالج کے پروفیسرز اور غیرملکی زبانوں کے شعبوں کی انتظامیہ بھی شریک تھے.

فریقین نے فارسی شعبے کے قیام کے علاوہ فارسی ادب و زبان کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا.

اس موقع پر ایرانی خارنہ فرہنگ کے سربراہ نے کہا کہ اسلامیہ کالج اور خانہ فرہنگ کے درمیان قریب 50 سال کے تعلقات ہیں.

انہوں نے اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی اور ایرانی جامعات بشمول مشہد یونیورسٹی کے درمیان تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا.

اسلامیہ کالج کے نائب سربراہ نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی ایران کے اعلی تعلیمی مراکز بالخصوص جامعہ مشہد کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامیہ کالج میں فارسی شعبے کے قیام کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے ہم ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے فوری طور پر این او سی بھی لیں گے.


خبر کا کوڈ: 323259

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/323259/پاکستانی-یونیورسٹی-میں-فارسی-شعبے-کے-قیام-کا-فیصلہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com