QR codeQR code

حضرت فاطمہ س اہل بیت عترت و طہارت کا مرکز اور محور ہیں

" عورت پاک معاشرے کو پروان چڑھانے والے ہستی" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے آیت اللہ محسن اراکی کاخطاب

12 Mar 2018 گھنٹہ 19:48

حضرت ابراہیم ع کا انتخاب بھی خاندان کی صورت میں ہوا اور پھر یہ امر انکی نسل در نسل منتقل ہوتا چلا گیا۔ البتہ دو نسلیں کہ جن میں سے ایک عہد کو توڑنے والی نسل تھی جس سے امامت چھین کر آل اسماعیل کو دے دی گئی جس کی جانب خداوند متعال نے سورہ مریم س میں اشارہ فرمایا ہے


عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے لیکن ان تمام باتوں کے مقابلے میں انکا مقام کہیں بلند تر ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ" عورت پاک معاشرے کو پروان چڑھانے والے ہستی" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے آیت اللہ محسن اراکی نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بحث یہ نہیں ہے کہ معاشرے کے تمام افراد اچھے ہوجائیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ معاشرہ صالح ہو اور اس کا اہم رکن ایک متقی انسان ہوتا ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کا مطلب یہ ہے کہ اس میں محبت کا معیار ایک ہو، بغض کا معیار ایک ہو اور عدل کا معیار بھی ایک ہو۔ ایسے معاشرے کی رہبری امام کرتا ہے۔

آیت اللہ اراکی نے مزید کہا کہ ایک سالم معاشرے کے لئے خدا بعض افراد کا انتکاب کرتا ہے اور یہ انتخاب انفرادی بھی ہوسکتا ہے اور خاندان کی صورت میں بھی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم ع کا انتخاب بھی خاندان کی صورت میں ہوا اور پھر یہ امر انکی نسل در نسل منتقل ہوتا چلا گیا۔ البتہ دو نسلیں کہ جن میں سے ایک عہد کو توڑنے والی نسل تھی جس سے امامت چھین کر آل اسماعیل کو دے دی گئی جس کی جانب خداوند متعال نے سورہ مریم س میں اشارہ فرمایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کا ہدف معاشرے کی تطہیر کرنا تھا اور یہ تطہیر کا ہی نتیجہ ہے کہ حضرت علی ع اور حضرت فاطمہ س کے گھر سے ایسا چشمہ جاری ہوا کہ جو سب کی تطہیر کر رہا ہے اور اس کا مرکز حضرت فاطمہ س کی ذات والا صفات ہے۔


خبر کا کوڈ: 317744

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/317744/حضرت-فاطمہ-س-اہل-بیت-عترت-طہارت-کا-مرکز-اور-محور-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com