QR codeQR code

غوطہ شرقی میں مدیرا علاقے کی آزادی

شامی فوج کی پیش قدمی بدستور جاری ہے

12 Mar 2018 گھنٹہ 18:35

شامی فوج نے غوطہ شرقی میں مدیرا کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا


شامی فوج نے غوطہ شرقی میں مدیرا کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج نے مدیرا کے آس پاس کےعلاقوں کو بھی آزاد کرا لیا ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے راستوں کو محفوظ بنانے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

اس علاقے کے مختلف راستوں پر شامی فوج کی پیش قدمی بھی بدستور جاری ہے۔

اس سے قبل شامی فوج نے مسرابا کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے دوما کو اپنے محاصرے میں لے لیا تھا۔

غوطہ شرقی کے آدھے سے زیادہ علاقوں پر اب شامی فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق حلب کے مغربی مضافات میں جبہت النصرہ اور التحریر محاذ کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 317737

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/317737/غوطہ-شرقی-میں-مدیرا-علاقے-کی-آزادی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com