QR codeQR code

ہم پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئےتیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

گزشتہ 10 ماہ میں پاکستان، ایرانی مصنوعات کی برآمد کے لئے آٹھویں بڑی منڈی رہا ہے

12 Mar 2018 گھنٹہ 16:48

ایران، پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے.


ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشکلات کے باجود ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط میں بہتری آرہی ہے اور پیچھلے سال دوطرفہ تجارت کے حجم میں 35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

محمد جواد ظریف نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں پاک ایران بزنس فورم سے خطاب کیا۔

اس سمینار میں پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سمیت اعلی سطحی ایرانی اقتصادی وفد کے اراکین بھی شریک تھے.

محمد جواد ظریف نے بتایا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی روابط میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبوں میں تعلقات میں اضافے کی بہترین صلاحیت موجود ہے.

ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہم پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئےتیار ہیں اور اس حوالے سے تیل، گیس اور بجلی کے شعبوں میں ہر طرح کے تعاون کے لئے بھی آمادہ ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستانی بھائی اس معاہدے کو پورا کریں گے.


ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ ایران ہر ایسے منصوبے بشمول پاک،چین اقتصادی راہداری منصوبے (CPEC) کا حصہ بننے کو تیار ہے جس سے خطے میں بسنے والے عوام کی خوشحالی کا باعث بنیں.

انہوں نے کہا کہ اگر ایران سی پیک منصوبے کا حصہ بنے گا تو اس سے گوادر اور چابہار بندرگاہیں ایک دوسرے کو فائدہ پہنچانے کا ذریعہ بنیں گی.

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے بتایا کہ ہم چابہار فری زون میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی شراکت داری کا خیرمقدم کریں گے. گزشتہ 10 ماہ میں پاکستان، ایرانی مصنوعات کی برآمد کے لئے آٹھویں بڑی منڈی رہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ سائنس، صنعتی، جدید ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، ڈیموں، سڑکوں اور بڑے توانائی کے پلانٹس کی تعمیر کے لئے ہر قسم کے تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہیں.

ظریف نے کہا کہ ایران ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ اپنے تجربات کے تبادلے کے لئے بھی تیار ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ گئے.

اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ظریف پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے.

ظریف کا یہ دورہ گزشتہ ستمبر میں ان کے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کے دورہ ایران کے جواب میں کیاجارہا ہے.


خبر کا کوڈ: 317722

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/317722/ہم-پاکستان-کی-توانائی-ضروریات-کو-پورا-کرنے-کے-لئےتیار-ہیں-ایرانی-وزیر-خارجہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com