QR codeQR code

پاکستان کے ایوان بالا کے 52 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

یپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور بلوچستان پینل کی طرف سے صادق سنجرانی چیئرمین جب کہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار ہیں

12 Mar 2018 گھنٹہ 9:34

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سینیٹ چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مسلم لیگ (ن) کے لیے اور شیری رحمان نے پی پی پی امیدواروں کے لیے کاغذات لیے


پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کے 52 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا جب کہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

سیکرٹری سینیٹ کی زیرصدارت ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ سیکرٹری سینیٹ نے قواعد کے مطابق صدارت کی ذمہ داری پریذائیڈنگ افسر سردار یعقوب ناصر کو سونپی۔ سردار یعقوب ناصر نے نومنتخب 52 ارکان سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد نو منتخب ممبران نے سینیٹ رول آف ممبرز اور حاضری رجسٹر پر دستخط کیے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہیں اٹھا سکے جب کہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر اسد اشرف  نے نہال ہاشمی کی خالی نشست پر حلف اٹھایا ہے۔ اسحاق ڈار سمیت 52 سینیٹرز 6 سال کے لیے ملک کے ایوان بالا کے رکن بن گئے ہیں جب کہ ڈاکٹر اسد اشرف  3 سال کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آج ہوگا۔ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور بلوچستان پینل کی طرف سے صادق سنجرانی چیئرمین جب کہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار ہیں۔ دوسری جانب (ن) لیگ بھی آج اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سینیٹ چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مسلم لیگ (ن) کے لیے اور شیری رحمان نے پی پی پی امیدواروں کے لیے کاغذات لیے۔


خبر کا کوڈ: 317598

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/317598/پاکستان-کے-ایوان-بالا-52-نومنتخب-ارکان-نے-حلف-اٹھالیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com