QR codeQR code

ترکی کی شامی علاقے عفرین پر وحشیانہ بمباری

عفرین پر ترکی کے حملے میں اب تک لگ بھگ تین ہزار افراد مارے جاچکے ہیں

8 Mar 2018 گھنٹہ 8:55

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے مختلف دھڑوں نے لاذقیہ اور حما میں شامی فوج کے مورچوں پر حملے کی کوشش کی جسے بری طرح ناکام بنا دیا گیا۔


ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر عفرین کے علاقہ شران میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد کرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عفرین پر ترکی کے حملے کے نتیجے اب تک 2940 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر عفرین کے علاقہ شران میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد کرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عفرین پر ترکی کے حملے کے نتیجے اب تک 2940 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترکی نے شامی کردوں کے خلاف 20 جنوری کو فوجی کارروائی کا آغاز کیا ترکی کو اس کارروائی میں شام کے باغی گروہ آزاد سیرین فوج کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ کرد دہشت گرد تنظیمیں ترکی کے لئۓ خطرہ ہیں اور ان کا قلعہ قمع ترکی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

شامی فوج نے اپنے ملک کے مغربی صوبے لاذقیہ اور حماہ میں دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کر دیا۔

 دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے مختلف دھڑوں نے لاذقیہ اور حما میں شامی فوج کے مورچوں پر حملے کی کوشش کی جسے بری طرح ناکام بنا دیا گیا۔

 شامی فوج کے جوابی حملوں میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھا تے ہوئے علاقے سے پیچھے ہٹنا پڑا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے غوطہ شرقی میں اپنے مورچے مستحکم کرنے کے بعد المحمدیہ سٹی کے اطراف کے نواحی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

دوسری جانب دہشت گردوں نے ایک بار پھر غوطہ شرقی سے دمشق کے نواحی علاقوں القصاع، ابن سینا ہاسپٹل اور العباسین اسکوائر پر راکٹ برسائے۔

 دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ جنوب ادلب کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کے دو گروہوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں آزادی محاذ نامی دہشت گرد گروہ کے متعدد عناصر ہلاک ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 316782

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316782/ترکی-کی-شامی-علاقے-عفرین-پر-وحشیانہ-بمباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com