QR codeQR code

ایل او سی پر ہندوستانی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا

ڈرون کا ملبہ پاکستانی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا/ تحقیقات کا آغاز

7 Mar 2018 گھنٹہ 12:14


پاکستان نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہندوستانی جاسوس ڈرون کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے علاقے چڑی کوٹ سیکٹر پر محو پرواز تھا جس کے ذریعے پاکستانی علاقوں کی جاسوسی کی جا رہی تھی، اس دوران اسے پاک فوج کے اہلکاروں نے مار گرایا جس کا ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران پاک فوج کی طرف سے گرایا جانے والا یہ چوتھا ہندوستانی ڈرون ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات لگاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 316637

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316637/ایل-او-سی-پر-ہندوستانی-جاسوس-ڈرون-مار-گرایا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com