QR codeQR code

بھارتی جہاز اسرائیل آنے کے لئے سعودی فضائئ حدود استعمال کریں گے

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے تصدیق کردی/ سعودی حکومت کی تردید

6 Mar 2018 گھنٹہ 12:36


 غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ’’ایئر انڈیا‘‘ کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز واشنگٹن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ’’ایئرانڈیا‘‘ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب سعودی حکام اور ایئر انڈیا انتظامیہ کی جانب سےابھی تک  اسرائیلی وزیر اعظم کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی ایئرلائن نے گزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنےکادعویٰ کیاتھا جب کہ بھارتی ایئرلائن نےاسرائیل کیلیےہفتہ وار 3 پروازوں کابھی اعلان کیاتھا۔ دوسری جانب سعودی ایوی ایشن نے بھارتی ایئرلائن کو اسرائیل کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کی تردید کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 316388

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316388/بھارتی-جہاز-اسرائیل-آنے-کے-لئے-سعودی-فضائئ-حدود-استعمال-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com