QR codeQR code

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجیوں کے بڑے حملے کو ناکام بنا دیا

یمن :سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری

5 Mar 2018 گھنٹہ 15:38

یمنی فورسز نے حرض گزرگاہ کی جانب ہونے والے سعودی عرب اور سوڈانی آلہ کار فوجیوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔


یمن : اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے حرض گزرگاہ کی جانب ہونے والے سعودی عرب اور سوڈانی آلہ کار فوجیوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔

یمن کی عوامی اسلامی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز اور انصار اللہ نے سعودی عرب اور سوڈانی کرائے کے فوجیوں کے بڑے حملے کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں سعودی اور سوڈآنی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیاہے۔

ادھر یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب نے، امریکہ اور برطانیہ کی ایما پر مشرق وسطی کے غریب اسلامی ملک یمن کو پچھلے تین برس سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزیں کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 316269

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/316269/یمنی-فورسز-نے-سعودی-عرب-کے-فوجیوں-بڑے-حملے-کو-ناکام-بنا-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com