QR codeQR code

ایرانی وزیر خارجہ اور جان کری کی ملاقات

ایسی ملاقاتیں دنیا بھر میں ایرانی پالیسیوں کو وضاحت کرنے کے لیے ایک سنہری موقع ہے:قاسمی

4 Mar 2018 گھنٹہ 14:47

میونخ میں جان کری اور ظریف کی ملاقات قومی مفادات کے فریم ورک میں تھی: قاسمی


ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میونخ کی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ اور سابق امریکی وزیر خارجہ جان کری کی حالیہ ملاقات قومی مفادات کے فریم ورک میں تھی.

بہرام قاسمی نے گزشتہ روزایرانی وزیر خارجہ اور جان کری کی ملاقات اور اس موضوع کی کچھ نشرہونے والی خبریں کے حوالے سے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ ہمیشہ ایسے اجلاس کے موقع پر ایرانی مفادات کو پورا کرنے کے لیے غیر ملکی حکام سمیت امریکہ کے غیرسرکاری حکام کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں.

بہرام قاسمی نے بتایا کہ ایسی ملاقاتیں دنیا بھر میں ایرانی پالیسیوں کو وضاحت کرنے کے لیے ایک سنہری موقع ہے.

انہوں نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج کی دنیا میں ایران کے منطقی اور عقلی مواقف کا اظہارکرنے کے لیے تمام سہولیات اور مواقع سے فائدہ اٹھانا اور عوامی سفارتکاری کے فن کا استعمال کرنا، ایک عظیم، موثر اور قابل قدر اقدام ہے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے 18 فروری کو میونخ میں منعقدہ 54وین سیکورٹی کانفرنس کی شرکت کے لیے جرمنی کا دورہ کیا.


خبر کا کوڈ: 315967

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315967/ایرانی-وزیر-خارجہ-اور-جان-کری-کی-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com