QR codeQR code

بھارت نے امریکا سے اپاچی ہیلی کاپٹرز مانگ لیے

یہ ہیلی کاپٹرز بھارتی فضائیہ کے بجائے آرمی کور کا حصہ ہوں گے،

2 Mar 2018 گھنٹہ 13:46

بھارت نے پاکستان سے ملحقہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے امریکا سے نئے اپاچی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کی درخواست کردی


بھارت نے پاکستان سے ملحقہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے امریکا سے نئے اپاچی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کی درخواست کردی۔

چین کے جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکا سے نصف درجن نئے بوئنگ اے ایچ -64 ای اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز کو حاصل کرنے کا عمل تیز کردیا ہے۔ اس ضمن میں نئی دہلی نے ایک خط واشنگٹن کو ارسال کیا ہے جس میں اپاچی ہیلی کاپٹرز لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے اپاچی ہیلی کاپٹرز بھارتی فضائیہ کے بجائے آرمی ایوی ایشن کور کا حصہ ہوں گے، بھارتی آرمی ایوی ایشن اپاچی ہیلی کاپٹرز سے لیس 3 اسکوارڈن اسٹیشن قائم کرے گا جس سے بھارت اپنی چین اور پاکستان سے ملحقہ سرحدوں کا دفاع کرے گا۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ  امریکی فوج اپاچی ہیلی کاپٹر استعمال کرتی ہے جب کہ جاپان، اسرائیل، یونان، ہالینڈ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات بھی اپاچی ہیلی کاپٹرز اڑاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 315525

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/315525/بھارت-نے-امریکا-سے-اپاچی-ہیلی-کاپٹرز-مانگ-لیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com