QR codeQR code

وحدت کے فروغ کے لئے ٹی وی چینل کا قیام نہایت ضروری ہے

11 Oct 2017 گھنٹہ 15:08

شیخ جعید نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں تاکہ کامیابی ہمارے شامل حال ہو۔


بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمل اسلامی تحریک لبنان کے سربراہ شیخ زھیر جعید نے کہا ہے کہ آج جس چیز کا ہم دنیا میں مشاہدہ کر رہے ہیں وہ صرف مذہبوں کے مابین جنگ نہیں ہے بلکہ اسلام کے خلاف عالمی سازش کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج استقامتی گروہوں نے اپنی ثابت قدمی سے اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو برکنار کردیا ہے۔

شیخ جعید نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں تاکہ کامیابی ہمارے شامل حال ہو۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شیعہ اور سنی یک جان دو قالب ہیں کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اہل سنت اور اہل تشیع کی مشترکہ یونیورسٹیوں اور ٹی وی چینلز کی تاسیس کے لئے جدوجہد کریں کیونکہ ایس بہت سارے چینلز موجود ہیں کہ جو فرقہ واریت اور وہابیت کے فروغ کے لئے سرگرم ہیں لہذا وحدت کے فروغ کے لے مشترکہ ٹی وی چینلز انتہائی ضروری ہیں۔

شیخ جعید نے کہا کہ ایران صرف ایک شیعہ ملک نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے ایک اہم اسلامی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 288153

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/288153/وحدت-کے-فروغ-لئے-ٹی-وی-چینل-کا-قیام-نہایت-ضروری-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com