>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - ونزوئیلا کی پارلمینٹ میں نیکولس مادورو کو اقتدار سے برطرف کرنے کے حق میں ووٹ - پرنٹ کریں

QR codeQR code

ونزوئیلا کی پارلمینٹ میں نیکولس مادورو کو اقتدار سے برطرف کرنے کے حق میں ووٹ

ونزوئیلا کی سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے

10 Jan 2017 گھنٹہ 17:01

ونزوئیلا کی پارلمینٹ نے پیر کی رات کو اس ملک کے صدر نیکولس مادورو کو اقتدارسے برطرف کئے جانے کے حق میں ووٹ دیئے-


ونزوئیلا کی پارلمینٹ نے پیر کی رات کو اس ملک کے صدر نیکولس مادورو کو اقتدارسے برطرف کئے جانے کے حق میں ووٹ دیئے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ونزوئیلا کی پارلمینٹ کے نئے اسپیکر خولیو بورخس نے کہا ہے کہ اس پارلیمنٹ نے ایک ایسے بل کی منظوری دی ہے جس کی رو سے ونزوئیلا کے سوشلسٹ سربراہ نے عملی طور پر ملک میں بحران کی بیخ کنی کرنے اور اپنے فرائض پر عمل کرنے میں کوتاہی کی ہے- مبصرین کے نقطہ نگاہ سے اس بیان کی منظوری کی صورت میں صدر مادورو کی برطرفی اور ان کے نائب کے، صدر بن جانے کا راستہ ہموار ہو گا لیکن بعید سمجھا جا رہا ہے کہ ونزوئیلا کی سپریم کورٹ، اس پر عمل درآمد کی اجازت دے گی۔ اور  ایک اور خبر کے مطابق ونزوئیلا کی سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

ابھی تک ونزوئیلا کی سپریم کورٹ نے اس ملک کی پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کئے گئے حکومت مخالف بلوں کی منظوری کے خلاف ہی فیصلہ سنایا ہے- ونزوئیلا کی پارلیمنٹ میں اس ملک کی حکومت کے مخالف اراکین، قبل از وقت انتخاب کے انعقاد کے لئے حکومت کو مجبور کرنے میں کوشاں ہیں-


خبر کا کوڈ: 256588

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/256588/ونزوئیلا-کی-پارلمینٹ-میں-نیکولس-مادورو-کو-اقتدار-سے-برطرف-کرنے-کے-حق-ووٹ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com