جمعرات کو عینی شاہدین نے صدر محل کے قریب ڈرون حملوں اور فضائی حملوں کی آوازیں سنی۔ ایک ویڈیو پیغام میں رپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے صدر محل اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کی حفاظت کرنے کا عہد کیا۔
مظاہرے ایسی حالت میں جاری ہیں جبکہ حکومت نے پورے ملک میں 4 روز کے لیے مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے اور متعدد سڑکیں بند کر کے مظاہرین کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
نائیجر کی حکومت نے ملک کے جنوب مغرب میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ ان گریٹر صحارا (آئی ایس جی ایس) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ہاتھوں 44 شہریوں کی شہادت کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، فلسطینی خبر رساں ادارے ’وفا‘ کے مطابق اسرائیلی حملوں کا زیادہ تر نشانہ خاندانوں کے گھر تھے، جن گھروں پر حملہ کیا گیا ان میں سہیلہ میں ابو دیب خاندان کے گھر کے 7 افراد شہید ہوئے۔
مسلمان اقوام کو متحد ہوکر ان جرائم کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے، تاکہ امت مسلمہ کے تمام حقوق کا دفاع اور بالخصوص فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوجائے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے ایروانی نے یمن پر امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال کی دھمکی سے بین الاقوامی سیکورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہوگا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے کہا ہے کہ دشمن کسی بھی اشتعال انگیزی سے باز رہے۔ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی دشمن طیارے کو مار گرانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کی جائے گی۔
غزہ کے مختلف علاقوں جبالیہ، غزہ سٹی، نصیرات، دیر البلح اور خان یونس میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوگئے۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے شام کے ساتھ ملک کی سرحدی جھڑپوں کے جواب میں کہا: ملک کی سرحدوں میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، لبنانی فوج حملے کا بھرپور جواب دے گی۔
انہوں نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہو کرلو، ہم صرف خدا سے ڈرتے ہیں۔ ہمارا موقف بالکل درست جبکہ ٹرمپ کا موقف غیر قانونی اور غلط ہے۔
امریکہ میں حماس سے رابطے کے الزام میں گرفتار ہونے والے محمد خلیل کے بارے میں حماس کے اس سینیئر رکن نے کہا کہ محمود خلیل کا حماس سے کسی بھی طرح کا کوئي تعلق نہيں ہے۔
تصویر میں 88 سالہ پوپ فرانسس سفید لباس اور جامنی شال میں ملبوس، وہیل چیئر پر بیٹھے دعا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر اسپتال کی چیپل میں لی گئی جہاں وہ ایک سادہ سے مذبح کے سامنے موجود ہیں اور دیوار پر ایک صلیب لگی ہوئی ہے