تاریخ شائع کریں2017 12 August گھنٹہ 15:41
خبر کا کوڈ : 279152

یمن میں وبائی امراض سے انسانی بحران کا شدید خدشہ

صاف پانی کی تلاش یمنی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور پانی کے کنوئیں اور تالاب بری طرح آلودہ ہو چکے ہیں
صاف پانی کی تلاش یمنی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور پانی کے کنوئیں اور تالاب بری طرح آلودہ ہو چکے ہیں
یمن میں وبائی امراض سے انسانی بحران کا شدید خدشہ
یمن کے ادارہ حفظان صحت اور میڈیکل ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسپتالوں اور طبی مراکز میں اب ہیضے کے مریضوں کے معالجے کی جگہ ختم ہوچکی ہے کیونکہ اکثر طبی مراکز سعودی حملوں کے باعث تباہ ہوچکے ہیں۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ ہر روز ہیضے کا شکار ہو کرمتعدد یمنی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتےہیں جبکہ اپریل سے اب تک تقریبا دوہزار یمنی ہیضے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق ہیضے کے مریض اپنے علاج معالجے کے لئے سڑکوں پر بھٹک رہے ہیں اور ان میں جو بہت خوش قسمت ہیں انہیں ہی کسی کیمپ میں جگہ مل پاتی ہے تاکہ بعد میں کسی طبی مرکز میں منتقل کیا جا سکے اور یہی صورت حال یمن میں ہیضے کا شکار لاکھوں مریضوں کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس کی ایک مثال شمالی یمن کا ہیدان علاقہ ہے جہاں ہیضے میں مبتلا مریضوں کی مشکلات و مسائل اور آلودہ پانی اور کوڑوں کے انبار نے بحران کھڑا کردیا ہے۔

صاف پانی کی تلاش یمنی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور پانی کے کنوئیں اور تالاب بری طرح آلودہ ہو چکے ہیں۔

امدادی اداروں نے اتنے بڑے پیمانے پر اور تیز رفتاری کےساتھ ہیضہ اور وبائی امراض پھیلنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور عالمی ریڈکراس نے بھی خبردار کیا ہے کہ تقریبا چار لاکھ سے زیادہ یمنی شہری ہیضے اور مہلک وبائی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

اس درمیان امن کے لئے سرگرم متعدد شخصیتوں نے یمن پر سعودی حملوں کے خلاف واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امن کے لئے فعال شخصیتوں نے جمعے کو واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کے سامنے اکٹھا ہو کر یمن کے بےگناہ عوام اور سعودی عرب کے العوامیہ علاقے کے شہریوں پر آل سعود کے مظالم و جرائم کا سلسلہ جاری رہنے پر زبردست احتجاج کیا اور یہ سلسلہ جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔ ان وحشیانہ حملوں اور بمباری کے نتیجے میں یمن کے اسکول، اسپتال اور دیگر بنیادی تنصیبات پوری طرح تباہ ہوچکی ہیں اور تقریبا چالیس ہزاریمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں-
 
https://taghribnews.com/vdcft1d00w6deya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ