تاریخ شائع کریں2026 23 August گھنٹہ 15:26
خبر کا کوڈ : 735119

ایران کی اقتصادی ناکہ بندی میں بھی ٹرمپ کو شکست ہوگی

ممتاز عرب مبصر عبدالباری عطوان نے آج روزنامہ رای الیوم میں اپنے تجزیاتی کالم میں ایران کے خلاف امریکی صدر کے اقتصادی اقدامات کے بارے میں لکھا ہے کہ ایران کی اقتصادی ناکہ بندی میں بھی ٹرمپ کو شکست ہوگی۔
ایران کی اقتصادی ناکہ بندی میں بھی ٹرمپ کو شکست ہوگی
ممتاز عرب مبصر نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے اقتصادی اقدامات کو فوجی کارروائیوں میں شکست کا اعتراف قرار دیا ہے۔

ممتاز عرب مبصر عبدالباری عطوان نے آج روزنامہ رای الیوم میں اپنے تجزیاتی کالم میں ایران کے خلاف امریکی صدر کے اقتصادی اقدامات کے بارے میں لکھا ہے کہ ایران کی اقتصادی ناکہ بندی میں بھی ٹرمپ کو شکست ہوگی۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور ناکہ بندی کے اسلحے سے کام لینے کا مطلب یہ ہے کہ امریکا، ایران کو جھکانے اور اس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے فوجی جارحیت میں ناکام رہا ہے۔

عبدالباری عطوان نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے غرور اور حماقت اور اسرائیل کی جانب سے فراہم کی جانے والی گمراہ کن اطلاعات کے سبب، ایران کی سیاسی وفوجی توانائی اور نظام حکومت کو حاصل عوامی حمایت نظرانداز کردی اور اپنے اتحادی اسرائیل کے ورغلانے پر ایسی مشکل میں پھنس گئے ہیں، جس سے نکلنا ناممکن نہیں تو کافی دشوار ضرور ہے۔      

دنیائے عرب کے اس ممتاز مبصر نے اپنے کالم میں فوجی، سیاسی اور سفارتی حربوں سے کام لینے میں ایران کی مہارت اور جنگ کو کنٹرول کرنے کی اس کی توانائی کا ذکر کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ ایران زرخیز زمینوں کا مالک ایک  وسیع ملک ہے جس کے عوام کبھی بھوکے نہیں رہ سکتے کیونکہ اس ملک کی زرعی اور صنعتی پیداواریں ان کی ضرورت پوری کرتی ہیں، بنابریں ایران کی اقتصادی ناکہ بندی بے نتیجہ رہے گی۔

عبدالباری عطوان نے اسی کے ساتھ لکھا ہے کہ ٹرمپ اور ان کی حکومت کے پاس اقتصادی ناکہ بندی کے نتائج دیکھنے کے لئے وقت بھی نہیں ہے کیونکہ کانگریس کے انتخابات نزدیک ہیں جبکہ واشنگٹن کے مغربی اور مشرقی اتحادی محاصرے کے نتائج کے خوف سے اس میں مشارکت کا ارادہ نہیں رکھتے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اتحادی ایران کے محاصرے میں شمولیت کے لئے ٹرمپ کی درخواست قبول نہیں کرے گا اوریہی بات یقین کے ساتھ روس کے لئے بھی کہی جاسکتی ہے۔

ممتاز مبصر اور کالم نگار عبدالباری عطوان لکھتے ہیں کہ حتی خلیج فارس کے اکثر ممالک  بھی جو امریکا کے اتحادی ہیں، ٹرمپ کے دباؤ کو قبول نہیں کریں گے  اور ان کے دباؤ میں آکر اپنی سلامتی، ثبات واستحکام اور وجود خطرے میں نہيں ڈالیں گے۔

عبدالباری عطوان نے اپنے اس کالم میں لکھا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں، صرف گزشتہ چھے مہینے سے ہی نہیں بلکہ برسوں سے پائیداری کے ساتھ مزاحمت کررہا ہے اور اس کی استقامت نے ہمیں بتایا ہے کہ ایرانی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ایرانیوں نے اپنے عمل سے اپنی بات ثابت کردی ہے اور اپنے کاری واروں سے دشمن کو ذلت و رسوائی سے دوچار کیا ہے اورآنے والے دن نہ صرف یہ کہ اس حقیقت کی تصدیق کریں گے بلکہ ایران کی نئی کامیابیاں بھی دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdcfytde1w6dmya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس