عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے
عمانی بادشاہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے، جہاں ملک عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔
شیئرینگ :
عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آج منگل کو سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔
عمانی بادشاہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے، جہاں ملک عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔
جدہ ائیرپورٹ پر ان کا سعودی ولیعہد اور وزیر اعظم بن سلمان نے استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے عمان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون کے مختلف شعبوں اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
عمان کے بادشاہ اور محمد بن سلمان نے خطے کی تازہ صورتِ حال اور اس کے امن و استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔