صوبہ خوزستان پر امریکی جارحیت کے نتیجے میں 7 افراد شہید ہوئے
دہشت گرد امریکی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبۂ خوزستان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں۔
شیئرینگ :
دہشت گرد امریکی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبۂ خوزستان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں۔
اہواز سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق کل رات ہونے والے ان وحشیانہ حملوں میں سات افراد شہید ہوگئے ہیں۔
صوبۂ خوزستان کے نائب گورنر ولی اللہ حیاتی نے بتایا ہے کہ صوبۂ خوزستان میں گزشتہ رات کے امریکی میزائل حملوں میں سات افراد شہید ہوئے ہیں۔
نائب گورنر ولی اللہ حیاتی نے بتایا کہ ان حملوں میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد امریکی فوج نے گزشتہ رات صوبۂ خوزستان کے تین علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
ایران کا صوبہ خوزستان اس سے پہلے بھی کئی بار امریکی جارحیت کا نشانہ بن چکا ہے۔