غاصب صیہونی فوج کا غزہ میں فلسطینیوں پر حملہ، پانچ شہید اور متعدد زخمی
غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے پانچ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
شیئرینگ :
غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے پانچ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
فلسطینی ذرائع نے غزہ پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملے جاری رہنے اور فلسطینیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
ان ذرائع نے بتایا کہ غزہ شہر پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے رپورٹ دی کہ غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع علاقے تل الہوی میں صیہونی فضائیہ نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں تین فلسطینی شہید ہو گئے۔
ان ذرائع نے کہا کہ غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں بھی فلسطینیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ اس حملے میں متعدد فلسطینی زخمی بی ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید چھ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔