تاریخ شائع کریں2026 2 September گھنٹہ 14:31
خبر کا کوڈ : 736841

سیریک میں رہائشی مکان پر حملے کے بعد امریکی جرائم کی فہرست کامل تر ہوگئی ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیریک میں رہائشی مکان پر حملے کے بعد امریکی جرائم کی فہرست کامل تر ہوگئی ہے۔
سیریک میں رہائشی مکان پر حملے کے بعد امریکی جرائم کی فہرست کامل تر ہوگئی ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیریک میں رہائشی مکان پر حملے کے بعد امریکی جرائم کی فہرست کامل تر ہوگئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعلی بقائی نے جنوبی ایران کے علاقے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کی بابت اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس حملے سے ایرانی عوام کے خلاف امریکی جرائم کی فہرست کامل تر ہوگئی۔

اسماعیل بقائی نے بدھ دو ستمبر کی صبح ایکس پر اپنے پیغام میں، منگل کی رات کی وحشیانہ امریکی جارحیت کے بارے میں لکھا ہے کہ اس انسانیت سوز حملے سے، ایرانی عوام کے خلاف امریکی جرائم کی فہرست کامل تر ہوگئی۔

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ رات امریکہ نے سیریک کے ایک رہائشی مکان پر ایسی حالت میں حملہ کیا کہ لوگ وہاں شادی کا جشن منا رہے تھے۔

اس امریکی حملے میں کم سے کم 5 عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdci5qayzt1apv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس