سیریک پر امریکی جارحانہ حملہ/ 5 عام شہری شہید درجنوں زخمی
ایران کے جنوبی شہر سیریک میں شادی کی ایک تقریب پر وحشیانہ امریکی حملے میں 5 عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
شیئرینگ :
ایران کے جنوبی شہر سیریک میں شادی کی ایک تقریب پر وحشیانہ امریکی حملے میں 5 عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
ایران کے جنوبی علاقے سیریک میں شادی کی ایک تقریب پر دہشت گرد امریکی فوج نے وحشیانہ حملہ کیا ہے جس میں کئی عام شہری شہید ہوگئے۔
صوبۂ ہرمزگان کے نائب گورنر احمد نفیسی نے بتایا ہے کہ ضلع سیریک میں شادی کی تقریب پر وحشیانہ امریکی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے اس وحشیانہ حملے میں درجنوں عام شہری زخمی ہوئے بھی ہیں جن میں پندرہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔