تاریخ شائع کریں2026 1 September گھنٹہ 22:40
خبر کا کوڈ : 736760

حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک اور ہزاروں زخمی کیے گئے

آیت اللّٰہ خامنہ ای اور میناب اسکول کے طلبہ کی شہادت کا جلد یا بدیر بدلہ ضرور لیا جائے گا۔سیکڑوں امریکی فوجی مارے گئے، امریکا اور اسرائیل ہلاکتوں کو چھپا رہے ہیں۔ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک اور ہزاروں زخمی کیے گئے
حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک اور ہزاروں زخمی کیے گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک اور ہزاروں زخمی کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سیکڑوں امریکی فوجی بھی مارے گئے، امریکا اور اسرائیل ہلاکتوں کو چھپا رہے ہیں۔

ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور عراق میں بھی اصل ہلاکتیں بعد میں بتائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اڈے رکھنے والے ممالک کو احساس ہوگیا ہے کہ جو امریکا اپنا تحفظ نہیں کرسکتا، وہ ان کا تحفظ کیسے کرے گا۔؟

ابوالفضل شکارچی نے مزید کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای اور میناب اسکول کے طلبہ کی شہادت کا جلد یا بدیر بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdciqqayut1apy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس