تاریخ شائع کریں2026 1 September گھنٹہ 22:38
خبر کا کوڈ : 736758

شرپسند امریکی دشمن پر سخت اور کاری ضربیں لگائيں گے

مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج شیطان صفت ارو شرپسند امریکی دشمن پر سخت اور کاری ضربیں لگائيں گی۔
شرپسند امریکی دشمن پر سخت اور کاری ضربیں لگائيں گے
مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نےصوبہ سیستان و بلوچستان اور ہرمزگان کے مخلف مقامات پر امریکی فوج کی فضائی جارحیت شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج شیطان صفت اور شرپسند امریکی دشمن پر سخت اور کاری ضربیں لگائيں گی۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج خطے میں شرپسندی پر جتنی زیادہ اصرار کرے گی ، اسے اتنا ہی زیادہ اور بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

بیان میں آيا ہے کہ ہم نے بارہا اپنے اس عزم کا اعلان کیا ہے کہ بہادر ایرانی قوم کے حقوق پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کریں گے اور امریکی دشمن پر جنگ کے بھاری اخراجات مسلط کر دیں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdcftvdecw6dmea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس