تاریخ شائع کریں2026 1 September گھنٹہ 00:34
خبر کا کوڈ : 736653

نیپال: خوفناک سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی 4247 لاپتہ

اطلاعات کے مطابق 3,655 نیپالی شہری اور 592 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد میں 933 پن بجلی منصوبوں کے کارکن جبکہ 102 نیپالی فوجی، پولیس اہلکار اور کسٹمز افسران بھی شامل ہیں۔
نیپال: خوفناک سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی 4247 لاپتہ
نیپال میں بدھ کے روز آنے والے خوفناک سیلاب کے بعد ریسکیو آپریشن آج چھٹے دن بھی جاری ہے جبکہ ہلاک شدگان اور لاپتہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کٹھمنڈو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نیپال میں تبت کی سرحد سے متصل علاقے میں گزشتہ بدھ کو آئے خوفناک سیلاب کے سبب مرنے والوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے اور لاپتہ افردا کی تعداد 4247 ہے۔  

اطلاعات کے مطابق 3,655 نیپالی شہری اور 592 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد میں 933 پن بجلی منصوبوں کے کارکن جبکہ 102 نیپالی فوجی، پولیس اہلکار اور کسٹمز افسران بھی شامل ہیں۔

روزانہ درجنوں لاشیں مل رہی ہیں اور نیپال میں تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد اب 903 ہو گئی ہے، جو اتوار کو 781 تھی تاہم چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق تبت میں ہلاکتوں کی تعداد فی الحال 16 ہے جبکہ 546 افراد لاپتہ ہیں۔

نیپال کی وزارتِ تعلیم کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تین اضلاع میں کم از کم 19 اسکول متاثر ہوئے ہیں۔

اس وزارت کے مطابق کم از کم نو اسکول مکمل طور پر تباہ اور سات دیگر کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

نیپال کی تعلیم و کھیل کی وزارت کی تازہ ترین جائزہ رپورٹ کے مطابق 200 سے زائد طلبہ لاپتہ ہیں جبکہ تقریباً 20 طلبہ سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjimeatuqetmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس