تاریخ شائع کریں2026 1 September گھنٹہ 00:30
خبر کا کوڈ : 736650

بشکیک میں صدر ایران ڈاکٹر پزشکیان اور پاکستانی وزیراعظم کے درمیان ملاقات

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ایران پاکستان باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
بشکیک میں صدر ایران ڈاکٹر پزشکیان اور پاکستانی وزیراعظم کے درمیان ملاقات
کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے جو بشکیک میں آج سے شروع ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ایران پاکستان باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے موجود مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcgn39uzak9w34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس