تاریخ شائع کریں2026 21 August گھنٹہ 12:22
خبر کا کوڈ : 734755

یورپی ممالک نے اسرائیل کی نئی بستیوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

7 مغربی ممالک نے خبردار کیا کہ یہ منصوبہ مغربی کنارے میں شکاف ڈالنے اور فلسطینی بستیوں کو منقسم کرنے کے علاوہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکان کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے گا۔ 
یورپی ممالک نے اسرائیل کی نئی بستیوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا
7 مغربی ممالک نے مغربی کنارے میں "E1" آباد کاری کے منصوبے کے لیے ٹینڈر شائع کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی مذمت اور فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، کینیڈا اور ناروے نے جمعرات کے روز ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ E1 بستی کے منصوبے کے لیے تعمیراتی ٹینڈر شائع کرنے کا اسرائیلی حکومت کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور تل ابیب کو فوری طور پر اس سے دستبردار ہوجانا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری طویل عرصے سے اس بستی کی توسیع کی مخالفت کر رہی اور اس نے عوامی اور نجی سطح  پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

7 مغربی ممالک نے خبردار کیا کہ یہ منصوبہ مغربی کنارے میں شکاف ڈالنے اور فلسطینی بستیوں کو منقسم کرنے کے علاوہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکان کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے گا۔ 

مذکورہ ممالک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے غیر قانونی ہونے کے بارے میں بین الاقوامی قوانین واضح ہیں اور اس موقف کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بارہا تصدیق کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گيا ہے جب مغربی کنارے کو شدید بدامنی، فلسطینی شہریوں خلاف آبادکاروں کے پر تشدد اقدامات میں غیر معمولی اضافے اور فلسطینی معیشت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

7 مغربی ممالک نے دنیا بھر کی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کے لیے تعمیراتی ٹینڈرز میں حصہ لینے سے گریز کریں۔ بیان میں خبردار کیا گيا ہے اس طرح کے عمل میں شرکت سے قانونی حثیت اور شہرت متاثر ہوگی جبکہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کا امکان بھی پیدا ہوسکتا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcamyn0m49ne01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس