امریکی سنیٹروں کی "ابراہم لنکن" بیڑے پر موجود فوجیوں کی بگڑتی صورتحال پر تشویش
قابل ذکر ہے کہ لگاتار 260 دنوں سے سمندر میں کارروائی انجام دینے والے اس جہاز پر موجود فوجیوں کی نفسیاتی صورتحال بری طرح بگڑ گئی ہے یہاں تک کہ کئی امریکی فوجی اور ملاح خودکشی کرنے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔
شیئرینگ :
13 امریکی سنیٹروں نے "ابراہم لنکن" جہاز اور اس پر موجود فوجیوں اور ملاحوں کی بگڑتی صورتحال کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے اور پیٹ ہیگزٹ کو جوابدہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سنیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے تمام 13 اقلیتی ارکان نے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگزٹ کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں ابراہام لنکن جنگی جہاز میں بحرانی صورتحال اور عملے کی جان کو لاحق غیرجنگی خطروں کے بارے میں جوابدہ ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔
اس مراسلے میں 260 دن سے زیادہ کھلے سمندروں میں کارروائی انجام دینے والے اس جہاز کے تکنیکی اور فنی مسائل اور اس پر موجود فوجیوں اور ملاحوں کی ذہنی اور جسمانی صورتحال کے بارے میں شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
امریکی سنیٹروں نے پیٹ ہیگزٹ کو لکھا ہے کہ امریکی عوام سے سچائی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
ہیگسیتھ نے ایسی حالت میں ان رپورٹوں کو "سرے سے غلط بیانی" قرار دیا ہے کہ ابراہام لنکن طیارہ بردار جہاز کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو فوٹیج اور تصاویر میں اس جنگی بحری جہاز کی خستہ حالت کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لگاتار 260 دنوں سے سمندر میں کارروائی انجام دینے والے اس جہاز پر موجود فوجیوں کی نفسیاتی صورتحال بری طرح بگڑ گئی ہے یہاں تک کہ کئی امریکی فوجی اور ملاح خودکشی کرنے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔