تاریخ شائع کریں2026 19 February گھنٹہ 21:23
خبر کا کوڈ : 710354

روسی ترجمان کی ایران اور خطے کے حالات پر میڈیا کو بریفنگ

کریملن کے ترجمان نے ایران اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں اور ایران کے اطراف کشیدگی میں اضافے سے اس کے ربط کے بارے میں بتایا کہ ان مشقوں کی پلاننگ بہت پہلے سے کی گئی تھی اور اس پر اتفاق حاصل ہو چکا تھا۔
روسی ترجمان کی ایران اور خطے کے حالات پر میڈیا کو بریفنگ
 روس کے صدارتی محل کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن امید ہے کہ سیاسی اور سفارتی راہ حل کے ذریعے فوجی طریقہ کار پر قابو کیا جاسکے۔

دیمیتری پیسکوف نے علاقے کی بڑھتی کشیدگی کی جانب تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور سفارتی طریقوں سے مسئلے کو سلجھایا جا سکتا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے ایران اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں اور ایران کے اطراف کشیدگی میں اضافے سے اس کے ربط کے بارے میں بتایا کہ ان مشقوں کی پلاننگ بہت پہلے سے کی گئی تھی اور اس پر اتفاق حاصل ہو چکا تھا۔

اس سے قبل انہوں نے ایران اور امریکہ کے مابین ایٹمی مذاکرات کے بارے میں کہا تھا کہ، ان مذاکرات کے نتیجے کی پیش گوئی ممکن نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjiyeaxuqevtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس