تاریخ شائع کریں2026 19 February گھنٹہ 21:21
خبر کا کوڈ : 710353

ایران پر حملہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں

ایران پر حملہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔ ہم نے امریکیوں کو اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ ہم، ایران میں فوجی مداخلت کے خلاف ہیں
ایران پر حملہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں
ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے "ایران" کے خلاف امریکی دھمکیوں پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔ ہم نے امریکیوں کو اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ ہم، ایران میں فوجی مداخلت کے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ، امریکہ اور ایران کے درمیان بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ اسی سلسلے میں انقرہ، دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترکیہ کے صدر نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فوجی محاذ آرائی خطے میں عدم استحکام کو بڑھائے گی۔ ایران کے بعد رجب طیب اردگان نے امریکہ کی جانب سے ٹرمپ امن کونسل میں شرکت کے دعوت نامے کا ذکر کیا۔

اس بارے میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں غزہ امن کونسل کے پہلے اجلاس میں ترکیہ کے وفد کی سربراہی، وزیر خارجہ "حکان فیدان" کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ مذكورہ امن کونسل، غزہ کی پٹی میں استحکام، امن اور جنگ بندی کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdciwuaypt1azp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس