تاریخ شائع کریں2026 19 February گھنٹہ 21:15
خبر کا کوڈ : 710349

نوری المالکی کی وزارت عظمی کے لیے نامزدگی منسوخ ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں

عراقی سیاسی جماعت دولت قانون نے وزارت عظمی کی امیدواری کی منسوخی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا مہم جوئی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

عراق میں سیاسی اتحاد  دولت قانون کے دفتر نے وزارت عظمی کی امیدواری سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولت قانون کے دفتر اطلاعات کے سربراہ هشام الرکابی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بعض ذرائع کی جانب سے یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ نوری المالکی کی وزارت عظمی کے لیے نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے، یہ دعوے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اتحاد اپنے سیاسی مؤقف پر قائم ہے اور رائے عامہ کو متاثر کرنے کی مغرضانہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ عراقی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والے سیاسی اتحاد نے قبل ازیں نوری المالکی کو وزارت عظمی کے لیے بطور امیدوار پیش کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر مداخلت آمیز مؤقف اختیار کرتے ہوئے مخالفت کا اظہار کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdoz05nyt0fs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس